عبد الرزاق اور تمنا بھاٹیا کی تصویر کی حقیقت منظر عام پر آگئی

2017 ,ستمبر 7



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)سابق قومی کرکٹر عبد الرزاق اور بالی ووڈ ادارکارہ تمنا بھاٹیا کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں دونوں کی دوستی کے حوالے سے تبصرے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے ،دراصل عبدالرزاق کو دبئی میںایک جیولری برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں تمنا بھی مہمان تھیں، دونوں نے جیولری کی نمائش کی تو فوٹو گرافر نے تصویر بنا لی اور سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ سابق کرکٹر بھارتی اداکارہ کو شاپنگ کروا رہے ہیں اور دونوں میں قریبی تعلقات ہیں۔

متعلقہ خبریں