انوکھا انکشاف ہو گیا : علی امین گنڈا پور کی بوتل ریحام خان کے پاس پہنچ گئی، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 15, 2016 | 09:10 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) چند ہفتے قبل اسلام آباد دھرنے کے دوران بوتل اور لائسنسی اسلحے سے شہرت پانیوالے عمران خان کے قریبی ساتھی علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھیجی گئی بوتل ریحام خان نے اپنے ہاتھوں سے وصول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریحام خان نے بطور مہمان شرکت کی تو میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ ان پاکستانی سیاستدانوں میں سے کسے خوبصورت قرار دیں گی۔ 1۔ شیخ رشید ، چوہدری نثار ، عمران خان ۔
اس پر ریحام خان نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ کے ہر سوال میں کئی آپشن ہوتے ہیں تو اس میں صرف تین کیوں آپ اس میں مزید آپشن دیں۔
تو میزبان نے اس میں اضافہ کیا اور کہا کہ آپ ان پاکستانی سیاستدانوں میں سے کسے خوبصورت قرار دیتی ہیں ۔ شیخ رشید ، ٓچوہدری نثار، عمران خان اور علی امین گنڈا پور۔
جس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بے شک باوقار اور خوبصورت ہیں اور اسکی وجہ انکے لمبے بال اور بڑی بڑی مونچھوں کے ساتھ رعب دار چہرہ ہے۔
جس پر میزبان اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور سیٹ کے پیچھے موجود ایک بوتل اٹھا کر ریحام خان کے پاس آئے اور کہا کہ خالص شہد کی یہ بوتل کچھ روز قبل علی امین گنڈا پور نے ہمارے شو میں شرکت کرکے یہ کہہ کر دی تھی کہ یہ شہد اپنے کسی خاص مہمان کو پیش کیجیے گا ۔
جس پر ریحام خان نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہد کی بوتل وصول کی اور پوچھا کہ کیا یہ خالص شہد ہے تو میزبان نے انہیں یقین دلایا کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے یہی شہد عمران خان کو انکے گھر پہنچایا جاتا ہے جو وہ ہر صبح ناشتے میں استعمال کرتے ہیں ۔
اس پر ریحام خان بولیں کہ جی ہاں مجھے بھی اس کی رنگت جانی پہچانی لگ رہی ہے