رشی کپور کی حیران کن خواہش: آئی پی ایل میں کس ٹیم کو شامل کرنا چاہتے ہیں؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2017 | 17:37 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن شروع ہونے والا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے ایڈیشن میں  شامل کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے لیکن اب آئی پی ایل میں پاکستانیوں کو شامل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے  بعد ایک اور بڑی آواز بلند ہوئی ہے۔بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور نے انڈین پریمیئرلیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اداکار کااپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹر کھیل رہے ہیں اور اب افغانستان بھی کھیلنے کو تیار ہے جب کہ میری درخواست ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل میں لیا جائے تاکہ اچھے مقابلے  دیکھ سکیں۔واضح رہے کہ رشی کپور پاکستان سپر لیگ  کے دوسرے  ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے بیتاب تھے لیکن بھارت میں پابندی کے باعث ٹوئٹر پرفائنل میچ دیکھنے کا لنک مانگا تھا۔لیکن اب انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھی آئی پی ایل میں شامل کریں۔