رشی کپور نے اپنی زندگی کے ایسے بڑے راز کو بے نقاب کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

2017 ,ستمبر 7



 ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار اکثر و بیشتر اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے رہتے ہیں اور ایسے ہی ایک راز سے رشی کپور نے پردہ اٹھا کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور ان کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ان کے والد اور لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنی آب بیتی میں سنجے دت سے متعلق ایک راز افشا کیا ہے جس میں انہوں نے یہ بتا کر مداحوں کو حیران کیا کہ سنجے دت انہیں مارنا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کی اس بات کی تصدیق بالی ووڈ کے ولن گلشن گرور نے ایک انٹریو میں بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ سنجے دت کا ماضی کی خوبرو اداکارہ ٹینا منیم کے ساتھ افیئر چل رہا تھا اور انہیں لگا کہ رشی کپور کا بھی ان کے ساتھ افیئر چل رہا ہے جو اس وقت شادی شدہ نہیں تھے۔

گلشن گرور نے کہا کہ سنجے دت نے میرے ساتھ چنٹو (رشی کپور) کے گھر جا کر اسے مارنے کا ارادہ کیا لیکن ان کی منگیتر نیتو سنگھ (جو اب ان کی بیوی ہیں) نے اس بات کی تصدیق کی کہ رشی کپور کا ٹینا کے ساتھ کوئی افیئر نہیں چل رہا جس پر سنجو نے اسے مارنے کا ارادہ ترک کر دیا۔

متعلقہ خبریں