آدمی نے اپنی محبوبہ کو جسم کے ایسے حصے سے نکال کر منگنی کی انگوٹھی پیش کردی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

2018 ,نومبر 30



نیویارک( مانیٹرنگ رپورٹ) لڑکی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے لوگ بہتر موقع اور خوبصورت ماحول کا اہتمام کرتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک شخص اپنے جسم کے ایسے حصے میں منگنی کی انگوٹھی چھپا کر لے آیا کہ لڑکی نے واقعہ سنایا تو انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ انگوٹھی اپنے عضو مخصوصہ میں چھپا کر لایا اور نکال کر مجھے شادی کی پیشکش کر دی۔ جب میں نے ہاں کہا تو کہنے لگا کہ اب اسے دھو کر پہن لو۔

لڑکی کے یہ واقعہ سنانے کی دیر تھی کہ لوگ اس قبیح حرکت پر تلملا اٹھے۔ اکثر خواتین تو اس لڑکی کی عقل پر ماتم کرتی نظر آئیں کہ اس نے ایسے آدمی کو شادی کے لیے ہاں کیسے کہہ دی۔ ایک خاتون نے لکھا کہ ”اب مہربانی کرکے پہلے اسے کسی جراثیم کش محلول سے اچھی طرح دھو لینا۔“شیلبے جینکنز نامی لڑکی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں حیران ہوں کہ شادی کے بعد جب یہ لڑکی حاملہ ہو گی تو اس شخص کو کس طریقے سے بتائے گی کہ میں ماں بننے والی ہوں۔“ جولیان مورگن نامی خاتون نے لکھا کہ ”ایسا لگتا ہے یہ کسی بڑے مصنف کے تحریر کردہ ڈرامے کا کوئی منظر اس لڑکی نے بیان کیا ہے۔“

متعلقہ خبریں