رشی کپور کرینہ کے بیٹے کے نام پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 20:25 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنی بھتیجی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کے نام پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات میں پھنس چکے ہیں  لیکن لیجنڈری اداکار اب اپنی بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعے میں کو دپڑے ہیں۔رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھتیجی کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازعہ کھڑا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورتنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی ہیں۔ ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ماں باپ اپنے بچے کا نام جو بھی رکھیں اس سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے لیکن اس بات کو لے کر سب لوگ کیوں پریشان ہیں، تنقید کرنے والے اپناکام کریں کیوں کہ یہ ماں باپ کی خواہش ہے۔ایک صارف نے  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناموں میں سے تیمور جیسا بے ہودہ نام ہی ملا تھا کیا جس  کے جواب میں ان کا  کہنا تھا کہ  آپ کے بیٹے ک انام نہیں رکھا لہٰذا اپنے کام سے کام رکھیں جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں رشی کپور نے کہا کہ الیگزینڈر ہو یا سکندر یہ کوئی بڑے پیر فقیر نہیں تھے اور یہ نام دنیا میں عام طور پر استعمال ہوتے ہیں اسی لیے تم سب کو کیا تکلیف ہے۔رشی کپور نے صرف یہی بس نہیں کی اور ٹوئٹر پرلوگوں کی تنقید کا جواب دیتے رہے  لیکن بے جا تنقید پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کئی لوگوں کو بلاک کرنے کا کہتے ہوئے کسی بھی بحث سے انکار کردیا جس کے بعد لیجنڈری اداکار نے  متعدد لوگوں کو  بلاک کردیا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا ہے جس پر بھارت میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔