لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) جینٹل مین گیم میں بدتمیزی کی گنجائش نہیں، یہ کہنا ہے مایہ ناز کمنٹیٹر اور سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کی جانب سے بدتمیز کرکٹرز کیخلاف مرتب کردہ سفارشات کو مثبت قرار دیا ہے۔ایم سی سی نے امپائرز کیخلاف تشدد اور دھمکیوں کے واقعات سامنے آنے کے بعد آئی سی سی کو سفارش کی تھی کہ امپائر کے پاس ایسے کھلاڑی کو میدان بدر کرنے کا اختیار ہونا چاہئے۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نہ صرف انٹرنیشنل میچز بلکہ لیگز اور فرسٹ کلاس لیول پر
بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کا سدباب کرنے کیلئے امپائرز کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔