سنگا پور میں جگمگانے والی سڑکوں کی تعمیر

2017 ,جولائی 29



سینگا پور(مانیٹرنگ ڈیسک): ایسے راستے کا تصور کریں جو تاریکی میں جگمگائے اور ان سے رات کی تاریکی میں منزل کی تلاش آسان ہوجائے۔تو یہ کوئی خواب نہیں رہا بلکہ سنگاپور میں ایسی سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔

جی ہاں واقعی سنگاپور میں ایک پرانے ریلوے ٹریک پر جگمگاتی سڑکوں کی تعمیر کا تجربہ کیا جارہا ہے۔اس طرح کی سڑکیں جگمگانے کی وجہ ان کی تعمیر میں اسٹرونٹیم الیمینیٹ کمپاﺅنڈ کا استعمال ہے جو دن میں الٹرا وائلٹ روشنی کو جذب کرکے رات کو روشنی خارج کرتا ہے۔

حکام توقع کررہے ہیں کہ اس طرح کی سڑکیں زیادہ محفوظ سفر میں مددگار ثابت ہوسکیں گی جبکہ وہ دیرپا بھی ثابت ہوں گی۔اس وقت صرف سو میٹر سڑک پر یہ تجربہ کیا گیا ہے تاہم اس کی کامیابی کی صورت میں اسے 24 کلو میٹر کی طویل راہداری کی شکل میں تعمیر کیا جائے گا۔رات کو یہ تجرباتی سڑک جگنوﺅں کی طرح جگمگاتی ہے اور دن کے آغاز کے ساتھ ہی یہ روشنی گم ہوجاتی ہے۔

یہ سنگاپور کی جانب سے ریل کوریڈور کے منصوبے کا حصہ ہے جو اس جزیرے نما ملک کے شمال سے شہر کے وسط تک ہوگا۔سنگاپور میں ریلوے کو ملائیشیا کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا اور اب اس کے ٹریک پر اس طرح کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں