رومانیہ: صدر کے عہدہ کی امیدوار پہلی مسلمان خاتون کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 04:44 صبح

ہنگری (ویب ڈیسک) رومانیہ کے صدر کلاوس یوهانیس نے سوشل ڈیموکریٹس کی وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار سیول شائدہ کو مسترد کر دیا ہے۔وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار سیول شائدہ اگر منتخب ہو جاتیں تو وہ رومانیہ کی پہلی خاتون مسلمان وزیراعظم ہوتیں۔ تاہم صدر یوھانیس نے ان کو مسترد کرنے کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

سیول شائدہ کو ان کے کم سیاسی تجربے کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ صرف ایک بار علاقائی وزیر رہ چکی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے مسترد ہونے کی ایک وجہ ان ک

ے شامی شوہر کا پس منظر بھی ہو سکتا ہے۔اس فیصلے کے ردعمل میں پی ایس ڈی کے قائد لیویو ڈریگنیا کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت صدر یوھانیس کا مواخذہ کرنے کے بارے میں غور کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی امیدوار سیول شائدہ کو مسترد کرنے کی کوئی آئینی وجہ موجود نہیں ہے۔ انھوں نے صدر یوھانیس پر ’سیاسی بحران شروع کرنے‘ کا الزام بھی لگایا۔پی ایس ڈی جماعت نے رواں ماہ پارلیمانی انتخاب جیتا تھا اور اسے امید تھی کہ وہ ایک مخلوط حکومت قائم کر لے گی۔اب پی ایس ڈی اور اے ایل ڈی ای جو کہ پارلیمان میں اکثریت میں موجود ہیں صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتی ہیں اور اس کے بعد ملک میں ایک ماہ میں ریفرینڈم ہو سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس سے قبل کبھی بھی کسی صدر نے نامزد وزیراعظم کو مسترد نہیں کیا