دینا کی معروف فنکارہ کو کراچی کیوں اتنا پسند آگیا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 09:35 صبح

کراچی(مانیٹرنگ)رومانیہ کی گلوکارہ اوٹیلیا بروما نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قراردے دیا ہے ۔ کراچی میں غیرملکی گلوکارہ اوٹیلیا برما رومانیہ سے پاکستان پہنچیں اور گلوکارہ کا ایشیا میں پہلا دورہ ہے۔ کنسرٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ غیرملکی فنکاروں کو پاکستان بلا کر دنیا میں ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان آکر زیادہ تحفظ محسوس کررہی ہوں۔ اس موقع پر رومنی سنگر پاکستانی کھانے کی تعریف کرتی بھی نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل کچھ خوفزدہ تھی تاہم یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ۔پریس کانفرنس کے دوران گلوکارہ اوٹیلیا کو سندھی شال کا تحفہ بھی دیا گیا