چائے والے کے بعد اب ”روٹی والا“۔۔۔ اس پاکستانی کی شکل کس مشہور شخصیت کیساتھ ہوبہو ملتی ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

2017 ,نومبر 7



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی ایک شخص کی دوسرے کیساتھ شکل و صورت میں مشابہت ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے البتہ اگر آپ کی شکل و صورت کسی انتہائی مشہور و معروف شخصیت کیساتھ ملتی ہو تو یہ ضرور غیر معمولی بات ہے اور اس وجہ سے آپ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بن سکتے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مقیم ”روٹی والا“ نوجوان بھی اسی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا ہے کہ اس کی شکل و صورت ایک مشہور فٹ بالر سے قدرے مشابہہ ہے۔

یہ نوجوان پشاور کے نامعلوم علاقے میں روٹی والے تندور پر بیٹھا ہے جس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی۔ اس کی شکل مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا سے اس قدر ملتی ہے کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس معاملے پر خبریں شائع کیں۔

متعلقہ خبریں