امریکہ کا زوال شروع ہو گیا ، اہم ترین ملک نے ہمیشہ کے لیے الودع کہہ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 17:40 شام

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے دورے پر گئے ہوئے فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ اُن کا ملک چین سے وابستگی استوار کرے گا کیونکہ امریکا سے دوری ضروری ہے۔ چین اور فلپائن کے صدور نے بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت پر پائے جانے والے تنازعے کو مذاکراتی عمل سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے فلپائنی صدر کے دورے کو ایک سنگ میل قرار دیا۔ ڈوٹیرٹے منگل کے روز چین کے چار روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ اُن کے ہمراہ دو سو فلپائنی کاروباری حضرات بھی ہیں۔ ڈوٹیرٹے کے وزیر تجارت کے مطابق چین کے ساتھ ساڑھے ت

یرہ بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ اسی دورے میں فلپائنی صدر نے روس کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔