ماسکو(مانیٹرنگ)ترکی میں سفیر کے قتل کے بعد ایک اور روسی سفارتکار کو قتل کر دیا گیا۔ ماسکو میں سفارتکار پیٹر پولشکوف کی لاش ملی ہے۔ 56سالہ روسی سفارتکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ قتل کے وقت موجود سفارتکار کی بیوی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارلوف کے قتل کے چند گھنٹے بعد پیٹر کی لاش ملی۔ بعض رپورٹوں کے مطابق پولشکوف نے نوکری چھوڑ دی تھی تاہم یہ واضح نہیں اس نے روسی حکومت کے کسی اور شعبہ میں کام کیا تھا یا نہیں۔ گھر کے باتھ روم کے سنک سے پستول بھی ملا تھےہے۔ پولشکوف کو روسی
وزارت خارجہ کے لاطینی امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ کا اہم افسر سمجھا جاتا ہے۔ پولشکوف بولیویا میں روسی سفارتخانے میں کام کرچکے تھے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل انقرہ میں روس کے سفیر آندرے کارلوف تصویری نمائش کے افتتاح کے دوران مسلح شخص کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔