”صبا قمر کی بھارت میں نئی فلم کی ریلیز “

2017 ,مئی 21



ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی۔صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم”ہندی میڈیم“ اور شردھاکپور کی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئیں، صبا قمر کی فلم پہلے روز باکس آفس پر کوئی خاطر خواکمائی نہیں کرسکی اور شردھا کی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ نے باکس آفس پر اسے مات دے دی۔ عرفان خان اورصباقمر کی فلم 2 بھارتی ریاستوں میں ٹیکس فری ہونے کے باوجود فلم بینوں کی توجہ نہ حاصل کرسکی اور فلم نے پہلے روزصرف 2کروڑ81 لاکھ کی کمائی کی،اس کے فلم”ہاف گرل فرینڈ“نے پہلے روز 10 کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا۔واضح رہے کہ فلم”ہندی میڈیم“ میں عرفان خان اور صبا قمر جب کہ ”ہاف گرل فرینڈ“ میں شردھا کپور اور ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
 

متعلقہ خبریں