صدام حسین بیٹیوں کے تذکرہ پر آبدیدہ ہوگئے تھے: سابق سی آئی اے ایجنٹ کا انکشاف
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 18, 2016 | 16:20 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صدر صدام حسین سے تفتیش کرنے والے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایجنٹ جان نکسن نے اپنی کتاب ’’ڈی بریفنگ دی پریزیڈنٹ: دی انٹیروگیشن آف صدام حسین‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ پوری تفتیش کے دوران صدام حسین ہر سوال کا جواب پوری گھن گرج کے ساتھ دیتے&nb
میل آن لائن کے مطابق یہ سوال صدام حسین کی بیٹیوں رغد(Raghid)اور رعناء (Rana)کے متعلق تھا۔ جان نکسن نے لکھا ہے کہ جب صدام حسین سے ان کی بیٹیوں کے متعلق پوچھا گیا تو ان کی آواز بھرّا گئی اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری بیٹیاں مجھے بہت یاد آتی ہیں۔ ان کے ساتھ میرا تعلق بہت خوبصورت تھا جس سے میں بہت لطف اندوز ہوتا تھا۔ میں انہیں بہت زیادہ محبت کرتا تھا اور وہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں۔‘‘صدام حسین کا اپنے بیٹوں عدی اور قصی کے متعلق کہنا تھا کہ ’’مجھے ان پر فخر ہے تاہم میں ان کی خامیوں سے بخوبی آگاہ تھا اور بعض اوقات سوچتا تھا کہ انہیں ان کی بری عادتوں کی سزا دینا لازمی ہے۔‘‘جان نکسن کے مطابق عدی اپنے باپ کے لیے مستقل مسئلہ تھا۔
صدام حسین نے بتایا کہ ’’جب مجھے معلوم ہوا کہ عدی نے بینٹلے، مرسیڈیز و دیگر لگژری گاڑیوں کی بڑی کھیپ رکھی ہوئی ہے تو میں اس پر بہت رنجیدہ ہوا تھا۔ ان کی ایسی حرکتوں پر میں سوچتا تھا کہ ہم عراقی عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں جو عالمی پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔‘‘جان نکسن کے مطابق جب عدی نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر صدام حسین کے سوتیلے بھائی وتبین کو ایک فیملی پارٹی میں گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اس کے بعد صدام حسین نے اس کی لگژری گاڑیاں جلا ڈالی تھیں۔