صادق آباد: ایمبولینس نہ ملنے پر،مریض کی جان چلی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 19:08 شام

صادق آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمبولینس نہ ملنے پر 20 سالہ لڑکے نے ایمرجنسی کے باہر تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ 20 سالہ رام لعل کو احمد پور لمہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا تھا۔ زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال لایا گیا جہاں پر اسے حالت نازک ہونے پر شیخ زید ہسپتال شفٹ کرنے کا کہا گیا۔ رام لعل کے ورثاء نے ایک گھنٹہ تک ایمرجنسی کے باہر انتظار کیا مگر انہیں ایمبولینس دستیاب نہ ہو سکی جبکہ مریض کی حالت نازک ہونے کی بناء پر پرائیویٹ گاڑی مالکان نے بھی اسے نہ اٹھایا جس کے

بعد رام لعل نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر ہی دم توڑ دیا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ انکے پاس 12 گھنٹے کی ڈیوٹی پر صرف 1 ایمبولینس ہی دستیاب ہوتی ہے جو پہلے ہی ایک مریض کو لیکر شیخ زید ہسپتال روانہ ہو گئی تھی۔