کالم نگار، نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی چوتھی برسی آج منائی جائیگی

2017 ,جون 1



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف نغمہ نگار ،شاعر،کہانی نویس اورکالم نگار ریاض الرحمن ساغر کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی ۔اس موقع پرمرحو م کے اہل خانہ نے قرآن خوانی کااہتمام کر رکھا ہے ۔ان کا انتقال یکم جون 2013 کو ہواتھا۔ریاض الرحمن ساغرنے 2ہزارسے زائد نغمات اور 75فلموں کے سکرین پلے ڈائیلاگ تحریر کیے ۔ ان کے تحریرکردہ نغمات استاد نصرت فتح علی خان ، ملکہ ترنم نورجہاں ، حدیقہ کیانی ،عدنان سمیع ،آشا بھوسلے ، راحت فتح علی خان ،نصیبولال ،حمیر اچنا،ارشد محمود ،انور رفیع ،شازیہ منظور اور حمیر ا ارشدکے علاوہ دیگرگلوکاروں نے گائے ۔ان کے مشہورنغمات میںچلوکہیں دوریہ سماج چھوڑ دیں،ہوسکے تومیراایک کام کرو،ذراڈھولکی بجائو،تھوڑی سی تولفٹ کرادے اورمیں جیناتیرے نال شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں