ساہیوال: انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آگیا ، 5 افراد جان بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 06:34 صبح

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثے مین 5افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جب کہ امدادی کاموں کے لیے جی

ٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حادثے کے 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔(ش س م)