پی آئی اے نے صائمہ اورسید نور کو جہاز میں سوار ہونے سے کیوں روک دیا؟؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 18:37 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے نے تاخیر سے آنے پر اداکارہ صائمہ اوران کے شوہر سید نور کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ اداكارہ صائمہ اور ان کے شوہر سید نور پی آئی اے كی پرواز كے ذریعے كراچی جانے كے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو عملے نے انہیں تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے پر بورڈنگ كارڈ جاری كرنے سے انكار كردیا جس پرصائمہ نے پی آئی اے اسٹاف كو اپنا تعارف بھی كروایا لیكن اسٹاف اداکارہ اور ان کے شوہر كو لے جانے كے لیے رضا مندنہ ہوا جس پر دونوں کو مایوس گھر لوٹنا پڑا۔ افسوس کی بات ہے کہ اداکارہ کا تعارف بھی ان کے کام نہ آ سکا۔۔۔۔۔