معروف اداکارہ سجل علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کہاں ہیں جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 20:36 شام

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکار سجل علی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے حرام شریف پہنچ گئی ،اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔اور اب تک کافی مقبول بھی ہو چکی ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سجل علی ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی اور روضہ رسول پر حاضری دی، عمرے کے موقع پر سجل علی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔سجل علی جلد وطن واپس آ کر اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع کریں گی۔خیال رہے کہ سجل علی عمرے سے واپسی پر بالی ووڈ کیلئے اپنی پہلی فلم “موم” کی شوٹنگ کیلئے بھارت جائیں گئیں، فلم میں عدنان صدیقی سجل کے والد کا کردار نبھائیں گے۔