انا لا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔۔۔ٹی وی اداکارہ سجل علی کے گھر سے افسوس ناک خبر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 17, 2017 | 20:22 شام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ۔ نیوز کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی والدہ راحت آپا انتقال کرگئیں۔ سجل علی کی والدہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا۔ گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔سجل علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں سے والدہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ لیکن وہ صحت یاب نہ ہوسکیں اور رحلت فرما گئیں۔۔اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔۔۔۔۔