امریکی کمپنی نے مسلمان ملازمین پر ایک اور پابندی لگا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 19:40 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کرنے والی کمپنی نے مسلمان ملازمین کو نماز کا وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور امریکی صدر عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ پرتشدد واقعات پیش آنا روز کا معمول بن گیا، امریکی کمپنی نے مسلمان ملازمین کے دورانِ ملازمت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تو ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔کمپنی میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’کمپنی انہیں دورانِ ملازمت نماز ادائیگی پر پابندی عائد کررکھی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انسانی حقوق کمیشن کے ڈپٹی کمشنر ہولس فش نے مسلمان ملازمین کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک شہر میں کسی بھی قسم کی مذہبی تفریق برداشت نہیں کریں گے،اور سب کو ایک جیسے حقوق دیں گے۔اور اس طرح کی کوئی بھی پابندی کہیں بھی قابلِ برداشت نہیں ہو گی۔اور اگر مسلمان ملازمین کی جانب سے عائد کردہ الزام سچ ثابت ہوا تو کمپنی کو اڑھائی لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔