آج پیپلز پارٹی کراچی میں سلام شہدا ریلی نکالے گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 15, 2016 | 19:32 شام

پیپلز پارٹی نے سنہ 2007 میں ہونے والے سانحہ کارساز کی یاد میں آج 16 اکتوبر کو کراچی میں سلام شہدا ریلی نکالے گی۔ریلی بلاول ہاﺅس سے شروع ہو کر شاہراہ فیصل پر کارساز تک جائے گی جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ریلی کا نام ’سلام شہدا‘ رکھا گیا ہے، کیوں کہ سانحہ کارساز میں 160 سے زائد کارکن شہید ہوئے تھے، ریلی انہی کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔