سلمان خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

2017 ,دسمبر 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) میرے والد مسلمان اور والدہ ہندو ہیں لیکن خود کو ہندو یا مسلمان کے بجائے انسان کہلوانا پسند کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار بھارت کے معروف سپرسٹار سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ 
سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرے والد سلیم خان مسلمان ہیں اور والدہ سشیلا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے لیکن میں خود کو’انسان‘کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام لوگ چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو سب مل کر کام کرتے ہیں۔ انڈسٹری میں کام کرنے والا ہر شخص چاہے وہ کارپینٹر ہو، اسپاٹ بوائے ہو، لائٹ مین ہو، ہیرو، ہیروئن ہوں، ہدایت کارہویا پروڈیوسر ہو کوئی بھی اس بات کو محسوس نہیں کرتا کہ کون کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ 
یہاں ہندو، مسلم،سکھ، عیسائی جیسا کچھ نہیں ہے۔ جب کہ کوئی اونچ نیچ بھی ہماری انڈسٹری میں نہیں ہے۔ یہاں کام کرنے والا ہر انسان عزت کا مستحق ہے۔

متعلقہ خبریں