سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر کیا کرتے پکڑے گئے؟۔۔۔ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

2017 ,دسمبر 10



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے ’’دبنگ خان‘‘ سلو میاں ممبئی کی سڑکوں پر برقی سائیکل چلاتے ہوئے مٹرگشت کرتے نظر آئے ،سلمان خان کے سائیکل چلاتے ہوئے اس دلچسپ منظر کو کیمرے کی آنکھ میں نہ صرف محفوظ کرلیا گیا بلکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔میڈیا پورٹ کے مطابق حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں دبنگ اداکارسلمان خان ممبئی میں اپنے گھر کے ارد گرد برقیسائیکل چلاتے دکھائی دیئے، نیلے رنگ کی جینز اور شرٹ پہنے سلمان خان اپنی کمپنی’’ بینگ ہیومن ای سائیکل کی ایک برقی سائیکل پر سوار ہوکر اس کی ٹیسٹنگ کررہے تھے۔ 
جس کا منظر ان کے کئی مداحوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاکر مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں