سلمان خان کی فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘نے مداحوں کو مایوس کردیا

2017 ,جون 28



ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ عید کے موقع پرفلمی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور توقع کے خلاف عید کے پہلے روز صرف 19 کروڑ 9 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی۔ بالی ووڈ کے ناموراداکار سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی گئی تھی ، فلم کے ہدایت کار کبیرخان اورسلمان خان کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے پچھلی دونوں فلمیں ایک تھا ٹائیگر اوربجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پرریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے باعث اس فلم سے بھی دونوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں تاہم ٹیوب لائٹ اب تک امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے اور ریلیز کے پہلے روزسلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 20 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی جبکہ دوسرے روز بھی فلم شائقین کی زیادہ تعداد کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں