اداکار سلمان خان کے خلاف انہی کے گھر والوں نے بغاوت کردی۔۔۔ جانئیے اس خبر میں

2017 ,ستمبر 15



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ان کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ سلمان خان نےاپنے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی نئی فلم میں آیوش کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے بھارتی ڈراموں میں ناگن کا کردار ادا کرنے والی ناموراداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیا ہے، مونی رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اوردونوں نے ایک ساتھ بگ باس 11 کا پرومو بھی شوٹ کیا ہے۔ 
جو آج کل بھارتی میڈیا پر بہت مقبول ہورہا ہے،تاہم آیوش سلمان خان کےاس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں، وہ فلم میں اپنے مقابل مونی رائے کے بجائے بالی ووڈ کے کسی نامور اسٹار کی بیٹی یا بہن کو کاسٹ کروانا چاہتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ پبلسٹی ملے لیکن سلمان خان فیصلہ کرچکے ہیں کہ فلم میں مونی رائے کے علاوہ اور کوئی اداکارہ مرکزی کردارنہیں نبھائے گی۔ آیوش اسی بات پر سلومیاں سے ناراض ہیں اوراپنی بیوی ارپیتا خان پر زورڈال رہے ہیں کہ وہ بھائی کو اس بات پر راضی کرے۔

متعلقہ خبریں