دبنگ خان بھی میدان میں آگئے، پاکستانی فنکاروں کے بارے میں دبنگ بیان دے کر انتہا پسندوں کی بولتی بند کردی

2016 ,اکتوبر 1



بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں اور ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا رویہ اختیار کرنا غلط ہے۔دہشت گردی اور فن کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'پاکستانی فنکار صرف فنکار ہیں دہشت گرد نہیں ہیں۔ دہشت گردی اور فن دو مختلف چیزیں ہیں۔' سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار انڈیا میں کام کرنے کی اجازت اور باقاعدہ ویزا لے کر آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں