سلمان خان سب اداکاروں سے بازی لے گئے

2016 ,دسمبر 24



ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے فوربز کی جانب سے بھارت میں مشہورشخصیت کی فہرست جاری کی گئی جس میں سال 2016 میں پہلے نمبر پر مشہور شخصیت کی جگہ سلمان خان نے بنائی۔ سلمان خان نے گزشتہ سال پہلے نمبر آنے والے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ٹاپ ٹین میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جگہ نہیں بنا پائے۔ جریدے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پہلے نمبر پر اداکار سلمان خان، دوسرے پر شاہ رخ خان، تیسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، چوتھے نمبر پر اداکار اکشے کمار، پانچویں نمبر پر بھارتی کھلاڑی مہیندرا سنگھ دھونی جب کہ چھٹے نمبر پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی جگہ بنائی۔ اداکارہ نے رواں سال پریانکا چوپڑا کو پیچھے چوڑ دیا جو کہ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ میگزین میں ساتویں نمبر پر سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، نویں نمبر پر اداکار امیتابھ بچن جب کہ 2016 میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار ہریتھک روشن دسویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں