سونو نگم کے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد سلمان خان کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے سب کو حیران کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 17, 2017 | 17:34 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 8 کے دوران اذان کے احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کے فجر کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس ‘‘سیزن 8 کی تشہیری مہم کے دوران ہونے والی اذان کے احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’بگ باس ‘‘ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان اورجیٹ ایئرویز کے حکام اسٹیج پر شو سے متعلق بات چیت کررہے تھے کہ قریبی مسجد سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے جس پر سلومیاں میزبان کواذان کے احترام میں خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں لیکن وہ دوبارہ بولنا شروع کردیتے ہیں جس پر سلمان انہیں غصے میں خاموش رہنے کا کہتے ہیں اور شو کی تقریب اذان کے احترام میں روک دی جاتی ہے۔اس دوران سلمان خان بھی اذان مکمل ہونے تک احتراماً ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں اوراذان مکمل ہونے پر ایک بار پھر میزبان کو اپنی بات وہیں سے شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔سلمان خان کی اذان کے احترام کی یہ ویڈیو ڈھائی سال پرانی ہے لیکن سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد ویڈیو یک دم سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔۔۔۔