17 سالہ پاکستانی نوجوان کا کارنامہ : آسان ترین طریقہ سے گھر بیٹھے 24 کروڑ روپے کما لیے، مگر کیسے ؟جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 06:57 صبح

کراچی(ویب  ڈیسک) کراچی کے رہائشی  سمیل حسن آج کل خبروں میں ان  ہیں انہوں نے صرف 17سال کی عمر میں24کروڑ روپے کمالیے ہیں، سمیل حسن نے یہ رقم ایک گیم کھیل کر کمائی ہے جس کا نام  اے ڈاٹ ہے۔

۔سمیل حسن نے یہ گیم 7سال کی عمر میں کھیلنا شروع کی اور اس وقت ان کا شمار  دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے  ۔جنوری 2015ء میں سمیل کو ڈاٹٹیم کیلئے منتخب کیا گیا تھا،انہوں نے پاکستان سے کھلاڑیوں کو بہت ہی ٹف ٹائم دیا۔’’سپورٹس کیڈا‘‘کے مطابق سمیل دنیا کا تیسرا بڑا زیادہ رقم حاصل کرنے والا گیمر ہے جس نے صرف 17سال کی عمر میں 24کروڑ روپے کمالیے ہیں انہیں ڈاٹ اے کا دنیا بھر میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے،ان کام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کردیا گیا ہے،یہ دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں ملین مارک کو عبور کیا ہے۔ٹائم میگزین نے بھی سمیل کو دنیا کے تیس متاثرکن کم عمر جوانوں میں شامل کیا تھا،سمیل اس وقت امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ،سپورٹس کے ذریعے پاکستان کے سوفٹ امیج کو پیش کرنے میں آگے آگے ہیں۔