جاوید آفریدی نے سیمی کو ایسا کیوں کہا کہ تم میرے بالوں سے مت جلو۔۔۔جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 18:50 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پشاور زلمی کی جیت کے بعد ٹیم کے کپتان سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوادیا ہے تاہم سیمی کا اصرار ہے کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی ایسا ہی کریں اور اسی حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے  پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کیا تھا اور اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے سر بھی منڈوالیا تاہم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو سیمی کا سر منڈوانا مہ

نگاپڑگیا ہے کیونکہ سیمی نے جاوید آفریدی سے بھی جواب میں ایسا ہی کرنے کا کہا ہے۔ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز سرمنڈوانے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سمیت جاوید آفریدی کو کہا کہ وہ بھی ایسا کریں جس پر جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو جواب دیا کہ میرے خوبصورت بالوں سے جلو مت، جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مذاقاً پھٹیچر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی میرے خوبصورت اور اچھے بالوں سے مت جلو۔۔۔۔ ان کے انداز سے یہ واضح تھا کہ وہ اپنے بالوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کر رہے۔۔۔۔