بالی ووڈ اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں

2017 ,جولائی 12



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):بالی ووڈ فلم آنند میں امیتابھ بچن کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سمیتا سنیال انتقال کر گئیں۔ سمیتا نے 1971ءکی سپر ہٹ فلم آنند میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ نے فلم گڈی، آشرواد اور میرے اپنے میں بہترین اداکاری کی۔70 سالہ سمیتا سنیال مشہور فلم ایڈیٹر سبہود رائے کی بیوی تھیں۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اداکارہ نے کئی بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کے فلمی کیئریر کا آغاز 1960ءمیں ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بنگالی ڈرامہ سیرئلز میں بھی اداکاری کی۔

 

متعلقہ خبریں