صف اول کی پاکستانی اداکارہ کے گھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال لیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 16, 2016 | 06:22 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) صف اول کی پاکستانی اداکارہ اورمارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا باقاعدہ اعلان اداکارہ کی’جاگوپاکستان جاگو‘ ٹیم نے اپنے فیس بک پیج پر کیااور میاں بیوی اور بچی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صنم جنگ کی شادی رواں سال کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی تھی، قسام جعفری کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔صنم جنگ نے ایک مشہور ٹیلی کام کمپنی کے اشتہار میں کام کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008
میں پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا، صنم کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی آفر بھی موصول ہوئی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی موصول ہوئی، تاہم صنم نے اس میں کام سے معذرت کرلی۔