پاکستانی خاتون بولر ثنا میر کا اعزاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 21:52 شام

بینکاک (مانیٹرنگ ڈیسک): ثناء میر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی پانچویں باﺅلر بن گئیں ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم کی آل راﺅنڈر ثناءمیر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی پانچویں باﺅلر بن گئیں۔ میر نے ویمنز ایشیا ٹی ٹونٹی کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔مس میر نے اب تک 69 وکٹیں لے رکھی ہیں، انہوں نے ایک ساتھ جینی گن، سٹیفنی ٹیلر اور اینیاشربسول کا ریکارڈ توڑا۔ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے ک

ا عالمی اعزاز ویسٹ انڈیز کی انیسامحمد کو حاصل ہے جنہوں نے 104 وکٹیں لے رکھی ہیں۔جب کہ آسٹریلیا کی علیزے پری 77 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کی ڈینلی ہیزل 73 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور ویسٹ انڈیز کی شینل ڈیلے 72 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔