سنی لیونی کو کروڑوں کی پیش کش

2016 ,دسمبر 17



ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ میں مخصوص کردار کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں جب کہ اداکارہ کو مختلف تقریبات میں بھی پرفارمنس کے لیے بڑی بڑی آفرز ہوتی ہیں لیکن اب اداکارہ کو چند منٹ کی پرفارمنس کے لیے بڑی پیش کش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو فلم ”رئیس“ 1980 کی فلم ”قربان“ کے گیت ”لیلی و لیلی“ پر آئٹم سانگ کر چکی ہیں جس کے بعد اب انہیں ممبئی کے فائیواسٹار ہوٹل نے نیو ایئر نائٹ پارٹی میں اسی گیت پر لائیو پرفارمنس کے بدلے 4 کروڑ کی پیش کش کی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے آفر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون گوگل پر مسلسل 5 سال سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں۔

متعلقہ خبریں