جادو کی جھپی کی وجہ سے سنجو بابا مشکل میں پھنس گئے ہیں

2017 ,اکتوبر 26



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی فلم ’منا بھائی‘ میں جادو کی جھپی ان کی پہچان بن چکی ہے لیکن اب اسی کی وجہ سے سنجو بابا مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی اداکار سنجے دت اپنے فلمی کیریئر کے شروعات سے ہی مشکلات اور تنازعات کا شکار رہے ہیں اور گزشتہ سال وہ اپنی سزا مکمل کر کے جیل سے باہر آئے تاہم اس کے باوجود بھی انہیں کئی دیگر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اب وہ اپنی ایک عادت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

 اتر پردیش کی عدالت نے سنجے دت کو 2009 کے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تبصرہ کرنے پرانہیں 16 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔سنجے دت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ریلی کے دوران مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کہا تھا کہ وہ مایاوتی کو جادو کی جھپی دینا چاہیں گے جس کے خلاف مایاوتی کے چاہنے والے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں