سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

2017 ,مارچ 21



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت اپنی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ اور اپنے درد کی پروہاہ نہ کرتے ہوئے شوٹنگ جاری رکھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی کرتے ہوئے ہدایتکار امنگ کمار کی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایکشن سین کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے اداکار کا توازن بگڑ گیا جس سے زمین پر گرنے سے ان کے سینے کے نیچے کے حصے میں معمولی فریکچر ہوا ہے تاہم اس کے باوجود سنجے دت اس حادثے پر زیادہ دھیان نہیں دیا اور شوٹنگ جاری رکھتے ہوئے فائٹنگ سین کی شوٹنگ مکمل کی۔دوسری جانب فلم کے پروڈیسر کا کہنا تھا کہ سنجے دت نے درد کے باوجود وہ سین دوبارہ ریکارڈ کرواتے ہوئے مکمل کیا جس کے بعد ان کی تکلیف میں اضافہ ہوا جس پر ڈاکٹر کو بلایا گیا اور ایکسرے میں پتا چلا کہ ان کی پسلیوں میں معمولی سا فریکچر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سنجے دت کو 3 دن شوٹنگ بند کرکے آرام کرنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنتے ہوئے شوٹنگ جاری رکھی۔واضح رہے کہ فلم ’’بھومی‘‘ کی کہانی باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے پرمبنی فلم ہے جس میں ان کے مد مقابل نوجوان اداکارہ آدتیہ رائے حیدری مرکزی کردار ادا کریں گی۔ 

متعلقہ خبریں