پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ارب پتی عرب خاتون کی جائیداد میں سے حصہ مانگ لیا ،مگر ایسا کیا ہوا کہ لینے کے دینے پڑ گئے،پیسے کے پیچھے بھاگنے والوں کے لیے سبق آموز خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 04, 2016 | 07:15 صبح

ریاض(ویب ڈیسک) ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کروڑ پتی عرب  کفیلہ سے شادی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی شرعی میراث میں حصہ  فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور کی جانب سے سعودی عرب کی فیملی کورٹ میں دائردرخواست میں یہ موقف اختیار کیا  گیا ہے کہ کروڑ پتی کفیلہ اسکی بیوی تھی ۔

سعودی کروڑ پتی خاتون کے اس  مبینہ پاکستانی شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے کئی سال قبل سعودی عرب میں ایک دولت مند خاتون کے ہاں بطور ڈرائیور ملازمت شروع کی تھی۔ بع

د ازاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی ہونے کے کچھ عرصے بعد ان میں ناراضی ہوگئی تھی مگر بیوی کو طلاق نہیں ہوئی اور وہ اسی طرح فوت ہوگئی تھی۔خاتون کے اقارب کا کہنا ہے خاتون کو لاحق بیماری میں شدت کی ایک وجہ شوہر کی لاپرواہی بھی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بر نہ ہوسکی۔ انہوں نے پاکستانی شہری پر خاتون کے قتل کا سبب بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔