یہ سعودی خاتون چند منٹوں میں لاکھوں ریال کی مالک بن گئی،مگر کیسے ؟جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 19, 2016 | 17:07 شام

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں ایک ہسپتال انتظامیہ کی غلطی سے ایک خاتون ڈاکٹر بیٹھے بٹھائے لکھ پتی بن گئی ہسپتال کے اکاؤنٹس سیکشن نے اس خاتون ڈاکٹر کو لاکھوں ریال تنخواہ بھیج دی جبکہ خاتون نے بھی ذرا دیر نہ کی اور فوری طور پر تمام پیسے اپنے اکاؤنٹ سے نکلوا لیے نکلوالیے۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے ایک ہسپتال میں ویکسنیشن کی نگران ڈاکٹر کو غلطی سے ہسپتال کے تنخواہ دینے والے ادارے کی طرف سے اکاؤنٹ میں دس لاکھ ریال بیجھے گئے اور خاتون ڈاکٹر
نے فوری طور پر بینک اکاونٹ سے پیسے نکال لیے۔ہسپتال کے ادارے کی طرف سے پیسوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الاؤنس وغیرہ کی مد میں اس اسپتال نے خاتون ڈاکٹر کو پیسے ادا کرنے تھے ۔اسپتال انتظامیہ نے اس کی تردید کی ہے۔