دہشت گردوں کی نشاندہی کریں ،لاکھوں کا انعام پائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 10:01 صبح

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نے 9 دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر لاکھوں ریال کے انعام کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجرجنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران قطیف گورنری اور الدمام شہر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعدد خطرناک افراد ان واقعات میں ملوث تھے۔انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردی حملوں میں سعودی شہریوں ،تارکین وطن اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، مشتبہ دہشتگردوں میں 8 سعودی اور ایک بحرینی شہری ہے۔وزارت

داخلہ کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 10 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا، فراہم کی گئی معلومات پر گرفتاری عمل میں آنے یا دہشتگرد حملہ ناکام بنا ئے جانے کی صورت میں انعامی رقم بڑھا کر 50 سے 70 لاکھ ریال کردی جائیگی۔