سعودی عرب کی تاریخ کی ایک اور بڑی کارروائی : 77 دہشت گردوں کو انکے گھر میں گھس کر ۔۔۔۔تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 10:31 صبح
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے دہشت گردی میں ملوث مقامی باشندوں سمیت مجموعی طور پر 77 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد میں ایک کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 53 کا تعلق سعودی عرب ہی سے ہے جب کہ باقی 24 مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔سعودی پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں 16 کا تعلق ترکی سے ہے۔اس کے علاوہ دو شامی شہری جب کہ بنگلہ دیش، مصر، بھارت، نائجیریا، نیپال اور کویت سے تعلق رکھنے والا ایک ایک شخص شامل ہے۔