سعودی عرب نے پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 18:13 شام
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی عرب نے ویزے کی میعاد ختم ہونے اور درست ورک پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے 130 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔ سعودی عرب نے ایسے 130 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا جو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم اور کام کررہے تھے جب کہ مذکورہ افراد کے پاس درست ورک پرمٹ بھی نہیں تھا۔سعودی ایئرلائن کے ذریعے ملتان پہنچنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ سعودی بن لادن گروپ اور ریڈیکو رئیل اسٹیٹ ایک سال سے ان کی تنخواہیں اور بقایاجات دینے میں ناکام رہے ہیں اور سعودی عرب میں بغیر ورک پرمٹ کے دیگر مقامات پر کام تلاش کرنا تقریباً ناممکن تھا اس لیے ہمیں وہاں بہت مشکلات درپیش تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سالہ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہوگئی تھی جسے دوبارہ رینیو نہیں کیا گیا جب کہ ہم نے کئی بار پاکستانی سفارت خانے سے بھی مدد کی درخواست کی لیکن افسوس وہاں سے بھی ہمیں کسی قسم کی مدد نہیں ملی۔دوسری جانب دفترخارجہ نے کہا ہے کہ حکومتی امداد پروگرام کے تحت ان ورکرز کو ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جاتے رہے ہیں جب کہ بقایاجات کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے پاکستانی حکومت سعودی عرب کی متعلقہ وزارت سے رابطے میں ہے۔ ادھر شہریوں نے دفترخارجہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہلخانہ کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تصدیق کی ہے۔ لیکن انہیں نے 130 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔۔۔۔۔