پاکستان میں سیاستدان تو سیاہ و سفید کے مالک مگر ایک سائنسدان پر کیا گزری ہے؟ اس خبر میں جانیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 15, 2017 | 08:21 صبح
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے فرانزک سائنس ایجنسی کے سابق فرانزک سائنسدان کی مستقلی کے لئے درخواست پر فرانزک سائنس ایجنسی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے ۔
جسٹس شجاعت علی خان نے فرانزک سائنس ایجنسی کے سابق سائنسدان محمد بلال کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ 2015 می کنٹریکٹ ختم کر کے نوکری سے نکال دیا گیا 5 سال کام کرنے کے بعد نوکری سے نکال دینا غیر آئینی اقدام ہے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت فرانزک ایجنسی کو نوکری پر بحال کرنے اور مستقل کرنے کا حکم صادر کرے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے فرانزک سائنس ایجنسی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے