2017 ,اپریل 23
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) معروف اداکارہ و ماڈل ریچل خان کو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کردیا۔ اداکارہ وماڈل ریچل خان نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ ان کی برانڈ ایمبیسڈر کے طورپر خدمات سرانجام دیںگی۔ ایک سالہ معاہدے کے لئے اداکارہ 75لاکھ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔ذرائع کے مطابق ریچل خان آئندہ ماہ برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کمرشل شوٹ میںحصہ لیں گی اورا س کے ساتھ وہ یورپ میں ایک ماہ کا ٹور بھی کریںگی جن میں وہ ہالینڈ ،اٹلی ، جرمنی ،سپین ڈنمارک بھی جائیں گی۔