کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 06:15 صبح
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تحریبی کارروائی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔جس کے بعد اہم سرکاری و نجی عمارتوں، رش والے مقامات خصوصاً حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشنز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔