ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 21, 2016 | 13:17 شام

لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) نئے سال کی آمد اور کرسمس کے موقع پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد برطانیہ سمیت یورپ بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال نوآمد اور کرسمس کی تیاریاں جہاں عروج پر جاری ہیں، وہیں برطانیہ میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے،
تخریب کاری کے امکانات انتہائی خطرناک حد تک موجود ہیں
برطانیہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بڑی گاڑیوں کو دہشت گردی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، برطانیہ کے شہری اپنے گرد و نواح پر نظر رکھیں، معمولی سی مشکوک سرگرمی کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔