سینیٹ میں اپوزیشن کا پاناما پیپرز انکوائری بل منظور،حکومت شکست پر پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 17:46 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) سینیٹ میں حکومت کو شکست ہو گئی۔ کمپنیز لاء آرڈیننس مسترد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ حکومت سے آرڈیننس کے بجائے بل لانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر حکومتی آرڈیننس مسترد کرنے کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ آئے۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ حکومت کو جلد بازی میں ایسا آرڈیننس لانے کی کیا ضرورت پڑی ہے؟ آرڈیننس کے اجراء سے پارلیمنٹ کا قانون سازی کا حق متاثر ہوتا ہے، حکومت پارلیم

نٹ کی بالادستی کو چیلنج کر رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کراچی ہوٹل میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔