سینیٹر مصدق ملک نے بڑا دعویٰ کردیا

2019 ,اکتوبر 14



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سنیئر رہنماء سینیٹر مصدق ملک نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ، نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تحریک چل پڑے گی تو وہ بھر پور انداز میں اس کو لیڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے 1992سے متضاد خبریں آرہی ہیں لیکن آج تک شہباز شریف نے اپنے بھائی اور رہبر کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

مصدق ملک نے کہا کہ احتجاج کیلئے آئینی طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔ اس وقت مہنگائی بہت زیادہ ہے ، حکومت گرے یا نہ گرے رویہ اور پالیسی درست کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں میں ڈائیلاسز بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نقطہ نظر سامنے رکھنے کو جھگڑا نہیں کہا جاسکتا لیکن ہر اجلاس میں شہباز شریف یہ کہتے ہیں کہ اس معاملے پر میری رائے یہ ہے اور جو فیصلہ نواز شریف کی طرف سے آئے گا ، میں اس پر عمل کروں گا۔

متعلقہ خبریں