جیسے چاہے تعلقات بنائیں ناجائز مراسم پر پابندی ختم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 30, 2016 | 16:31 شام

سیول (شفق ڈیسک) جنوبی کوریا کی حکومت نے ناجائز تعلقات کو انسانوں کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا ہے اور اس کیخلاف کسی بھی قانونی کارروائی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ حکومت نے فروری میں ہی 62 سال پرانے قانون کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب شادی شدہ یا غیر شادی شدہ افراد جیسے چاہیں بے راہ روی اختیار کریں، قانون کی کوئی پابندی نہیں۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا میں ہزاروں افراد ناجائز مراسم کے الزامات کا سامنا کر رہے تھے مگر اب ان کے زیر سماعت مقدمات کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ سزا یافتہ افراد کو عدالتوں میں اپیل ک
ا حق دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی سزا ختم کروا سکیں۔ جنوبی کوریا کے سپریم پراسیکیوٹر آفس کیمطابق سال 2008ء سے لے کر اس قانون کے خاتمے تک تقریبا پانچ ہزار چار سو افراد کیخلاف ناجائز مراسم کے الزامات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے تھے مگر اب ان افراد کیخلاف مزید قانونی کارروائی ختم کر دی گئی۔ اس سے پہلے بھی اس قانون کے تحت سزائیں کبھی کبھار ہی دی جاتی تھیں مگر اب اس علامتی قانون کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔